Aloe vera Ke Fawaid




 اللہ تعالیٰ نے دنیا میں انواع و اقسام کے پودے اور جڑی بوٹیاں پیدا کی ہیں جن میں مختلف بیماریوں سے شفا موجود ہے۔ایلوویرا بھی ایسا پودا ہے جس میں طبی فوائد کا خزانہ پوشیدہ ہے۔گھیکوار کو گھر کے اندر اور باہر یکساں انداز میں باآسانی اُگایا جا سکتا ہے۔صدیوں سے لوگ ایلوویرا کو قدرتی نکھار کے لئے استعمال کرتے چلے آرہے ہیں اسی وجہ سے گھریلو پودے کے طور پر جانا جاتا ہے۔


گھیکوار کو کھانے کی چیز کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔طویل عرصے سے گھیکوار کا استعمال ادویات شیمپو حسن نکھارنے والی کریموں اور کنڈیشنرز میں کثرت سے کیا جاتا ہے۔

ماہرین طب کی اس پودے کے لعاب (جیل) سے بنائے گئے ایک ہائیڈروجن پر تحقیق کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ منہ کے السر کیلئے انتہائی مفید ہے بے رونق جلد میں دو سے تین مرتبہ گھیکوار کا گودا لگائیں اور جب خشک ہو جائے تو منہ دھو لیں اس سے چہرے پر شادابی آجاتی ہے بے رونق اور کھردرے بالوں میں گھیکوار کا گودا لگائیں اور جب خشک ہونے پر بال دھوئیں تو بال ریشم کی طرح نرم و ملائم ہو جائیں گے سر میں خشکی ہو تو دو چمچے دہی دو چمچے ایلوویرا کا گودا اور ڈیڑھ چمچ ہلدی ملا کر آمیزہ تیار کریں اور اسے سر پر لگا کر ڈیڑھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں بال سکری اور خشکی سے پاک اور مضبوط ہو جائیں گے گھیکوار کا گودا قبض دور کرنے میں بھی معاون ہے اس کے استعمال سے جسم سے زہریلے فضلات نکل جاتے ہیں روزانہ سات گرام گودا کھانے سے قبض کی تکلیف دور ہو جاتی ہے۔




مسوڑھوں اور دانتوں کے لئے بھی ایلوویرا کو مفید قرار دیا جاتا ہے۔اس کا تھوڑا سا گودا دانتوں اور مسوڑھوں پر اچھی طرح سے ملیں پھر پانچ منٹ کے بعد دانتوں کو نمک لگا کر صاف کر لیں دانت چمکدار اور مسوڑھے مضبوط ہو جائیں گے اگر چہرے کے کیل مہاسے کسی صورت نہ جا رہے ہوں تو ایلوویرا کا گودا دن میں دو سے تین مرتبہ لگائیں مسلسل استعمال سے چہرہ تین سے چار ماہ میں صاف ہو جائے گا۔ایلوویرا زخم کو بھرتا ہے،سورج سے جلی ہوئی جلد کو بہتر کرتا 

ہے،السر،ذیابیطس کی تکلیف اور نظام ہضم کی بہتری کے لئے انتہائی مفید ہے،جلی ہوئی جگہ پر ایلوویرا کا گودا لگانے سے فوری آرام آجاتا ہے۔

Popular Posts